File Photo

حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے باوجود انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے‘الیکشن کمیشن
30 مئی 2018 (15:03) 2018-05-30

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے اور عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نئی حلقہ بندیوں پر عدالتی فیصلوں کے آئینی و قانونی پہلوﺅں کا جائزہ لے لیا ہے اور اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ عدالت حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار نہیں دے سکتی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے کے 60 روز کے اندر الیکشن کرانا آئینی ضرورت ہے، حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلوں کی وجہ سےعام انتخابات تاخیر کا شکارنہیں ہوں گے،عام انتخابات 25 جولائی کو ہی ہوں گے، الیکشن کمیشن چند روز تک عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے گا۔


ای پیپر