Photo Credit Yahoo

چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاﷲ زہری‘ میئر کراچی وسیم احمدسمیت بڑوں کیخلاف شکنجہ کس لیا
30 مئی 2018 (14:55) 2018-05-30

اسلام آباد : چیئرمین نیب نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار ثناءاﷲ زہری‘ میئر کراچی وسیم احمد‘ سابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال اور رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز کے خلاف الگ الگ کیسوں کی انکوائریوں کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق سردار ثناءاﷲ زہری پر آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے اور چیئرمین نیب کو اس حوالے سے شکایت موصول ہوئی تھی چیئرمین نیب نے سردار ثناءاﷲ زہری کے خلاف شکایت کی جانچ پڑتال کی منظوری دیدی۔ میئر کراچی وسیم احمد کے خلاف سرکاری فنڈز میں دس ارب روپے کی خرد برد کا الزام ہے چیئرمین نیب نے میئر کراچی کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی جبکہ سابق وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کی انکوائری ہوگی اور لیہ سے رکن پنجاب اسمبلی مہر اعجاز احمد کے خلاف سرکاری اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی انکوائری ہوگی۔


ای پیپر