کرونا وائرس :شیخ رشید نے عوام کو اچھی خبر سنا دی
30 مارچ 2020 (21:00) 2020-03-30

راولپنڈی : شیخ رشید نے عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ پندرہ روز میں کرونا وائرس ختم ہو جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایسے ہی عوام تعاون کرتی رہی اور حکومت نے صورتحال کو قابو میں رکھا تو امید ہے آئندہ پندرہ روز میں پاکستان سے یہ وبا ختم ہو جائے گی ۔

اپنے ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تاحکم ثانی تمام مسافر ٹرینیں بند رہیں گی، کرفیو نہیں لگنا چاہیے، پاکستان میں ایسےخطرناک حالات نہیں ہیں جیسےاسپین، امریکا اور اٹلی میں ہیں،راولپنڈی میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ آئندہ پندرہ روز انتہائی اہم ہیں، اگرآئندہ پندرہ روز میں کورونا مزید نہیں پھیلا تو وبا دم توڑ جائے گی۔


ای پیپر