کرونا وائرس :ملالہ یوسف زئی کی نئی تصویر سوشل میڈیا پروائرل
30 مارچ 2020 (20:56) 2020-03-30

لندن :پور ی دنیا اس وقت مختلف طریقوں سے کرونا وائرس کی جنگ لڑ رہی ہے ،جہاں حکومتیں لاک ڈائون کر ر ہی ہیں وہیں ملالہ یوسف زئی نے اپنے آپ کو خودساختہ آئسولیشن میں رکھ لیا ہے ۔

ملالہ یوسف زئی نے اپنے آپ کو کرونا سے محفوظ رکھنے کیلئے خود کو گھر میں قید کر لیا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ اپنے آپ کو مصروف رکھنے کیلئے انہوں نے اپنے بالو ں کو ایک نیا روپ دید یا ہے ،اور گھر بیٹھے اپنے بال خود ہی کاٹ لیے ہیں، ملالہ نے اپنی پوسٹ میں معروف امریکی اداکار اور ہالی وڈ کے ہیئر ڈریسر جوناتھن وین نیس کو بھی ٹیگ کیا۔

اپنی پوسٹ میں ملالہ نے میں لکھا کہ جوناتھن نے کہا تھا کہ آئسولیشن کے دوران اپنا حلیہ تبدیل کرنے کا تجربہ مت کریں لیکن میں نے اپنے سامنے کے بال خود کاٹ لیے ہیں ۔

ملالہ نے جوناتھن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بال کیسے کاٹے ہیں؟ جس پر جوناتھن نے ملالہ کے ہیئر اسٹائل کو سراہتے ہوئے لکھا ہے کہ 'تم نے تو کمال کردیا ہے۔


ای پیپر