کرونا وائرس کا شکار کینیڈین وزیر اعظم کی اہلیہ اب کس حال میں ہیں؟اہم خبر
30 مارچ 2020 (17:12) 2020-03-30

ٹورنٹو: کینیڈین وزیر اعظم کی بیوی جو 16 مارچ کو کرونا وائرس کا شکار ہوئی تھیں ،جس کے بعد کینیڈین وزیر اعظم خود بھی سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ،اب خبر آئی ہے کہ ان کی اہلیہ مکمل صحت یاب ہو چکی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس سے متعلق روزانہ کی بنیاد پر پریس بریفنگ کے دوران کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے قوم کو اپنی اہلیہ صوفی ٹروڈو کی صحت یابی کی خوشخبری سنائی ہے۔

وزیراعظم کی اہلیہ صوفی ٹروڈو نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں بتایا کہ معالجین نے مجھے صحت یاب قرار دے دیا ہے، 15 روز کے علاج اور مکمل احیتاط کے بعد کورونا وائرس کا کیا گیا ٹیسٹ جو منفی آیا ہے جس کے بعد مجھے سماجی سرگرمیوں کی اجازت دیدی گئی ہے۔


ای پیپر