ویکسین تیار
30 مارچ 2020 (17:08) 2020-03-30

ماسکو: وری دنیا میں جہاں کرونا کی دہشت ہر طرف پھیلی ہوئی ہے وہیں ہر ملک اس وبا کی ویکسین تیار کرنے میں لگا ہوا ہے ،روس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ویکسین تیار کر لی ہے ۔

روس کی فیڈرل بائیو میڈیکل ایجنسی کے پریس مرکز سے شائع کئے گئے بیان کے مطابق کووِڈ۔19 کے علاج میں میفلوکین نامی دوا کا استعمال کیا جائے گا۔ یہ دوا مختلف شدتوں کے کورونا وائرس کے خاتمے کے لئے مفید ثابت ہو گی۔

روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ میفلوکین اپنے مضبوط مدافعتی اثرات سے وائرس کے نتیجے میں الہتاب اور ورم کے ردعمل کا بھی سدباب کرتی ہے ۔


ای پیپر