ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریض ایک ہزار 625 ہوگئے
30 مارچ 2020 (11:06) 2020-03-30

لاہور: ملک بھر میں کرونا وائرس کے مریض ایک ہزار 625 ہوگئے، حکومت نے وبا سے 18 اموات کی تصدیق کر دی جبکہ ملک بھر میں 32 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

پنجاب میں کنفرم کیسز کی تعداد 593 ہے۔ پنجاب میں 6 افراد ہلاک ہوئے، پانچ صحت یاب ہوگئے۔ سندھ میں 508 مریض سامنے آئے ہیں۔ 5 افراد جان سے گئے جبکہ 16 صحت یاب ہو گئے۔ اسلام آباد میں 51 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی، تین صحت یاب ہوچکے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں متاثرہ افراد کی تعداد 195 ہو گئی، پانچ لاکتیں ہوئیں جبکہ دو افراد نے کرونا سے چھٹکارا پالیا۔ بلوچستان میں 144 مریض ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں، ایک ہلاکت ہوئی ہے جبکہ دو افراد کرونا سے نجات حاصل کرچکے ہیں۔

گلگت بلتستان میں 128، آزاد کشمیر میں 2، افراد متاثر ہوئے کرونا وائرس کے 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔


ای پیپر