فائل فوٹو

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کر دیا
30 مارچ 2020 (10:29) 2020-03-30

اسلام آباد: پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں قیدیوں کی رہائی اور پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے پابندیوں پر تشویش ہے، کرونا کے بڑھتے کیسز اور 2 ہلاکتوں کے باوجود ہزاروں کشمیری قید ہیں، 5 اگست 2019 سے مقبوضہ کشمیر میں اسکولز، کالجز بند ہیں۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رہی ہے، حریت رہنماؤں کو نظر بند اور بعض کو جیلوں میں قید کیا ہوا ہے، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر توجہ دے۔


ای پیپر