محکمہ موسمیات نے ملک میں بارش کی پیشگوئی کر دی
30 مارچ 2020 (09:54) 2020-03-30

لاہور: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک رہے گا، تاہم کوئٹہ، ژوب، پشین، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، دالبندین، نوکنڈی، بارکھان اور موسیٰ خیل میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بنوں، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں چند مقامات پر بارش ہو گی۔

محکمہ موسمیات نے منگل اور بدھ کو اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی، جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔


ای پیپر