بھارتی اداکارہ کا شادی سے پہلے ماں بننے کا اعلان
30 مارچ 2019 (22:18) 2019-03-30

ممبئی : بھارت میں مقیم معروف مسلم ٹی وی اداکارہ سارہ خان نے ایک انوکھی خواہش کا اظہار کیا جس پر اپنے پرائے سارے ہی ان کے خلاف ہو گئے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ شادی کا فی الحال ان کو کچھ علم نہیں ہے نہ ہی وہ ایسا کوئی ارادہ رکھتی ہیں تاہم شادی سے قبل ماں بننے کے احساس سے خود کو گزرتا دیکھنا چاہتی ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران بھارتی اداکارہ سارہ خان نے بتایا کہ شادی سے متعلق انہوں نے فی الوقت کچھ نہیں سوچا اور نہ ہی انہیں پتہ ہے کب ہو کب نہ ہو لیکن وہ شادی کی بندھن میں بندھنے سے پہلے بچہ پیدا کرنے کے احساس سے گزرنا چاہتی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین سمیت مداحوں کی جانب سے ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

 یہ گمان ظاہر کیا جاتا ہے کہ اداکارہ سارہ خان انکت گیرا کے ساتھ جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں۔ اس ساری صورت حال کے پیش نظر ہندوستان ٹائمز نے ان سے انکت گیرا کے ساتھ متوقع شادی پر سوال کیا تو اداکارہ نے انتہائی چونکا دینے والا جواب دے ڈالا، اداکارہ کا کہنا تھا کہ


ای پیپر