Image Source : Facebook IK

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں کا توڑ بھی عمران خان نے نکا ل لیا
30 مارچ 2019 (22:04) 2019-03-30

اسلام آباد:وزیرا عظم عمران خا ن نے عوام کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا آئندہ ہم کوشش کرینگے کہ پٹرول کی ملک بھر میں ترسیل ریلوے کے ذریعے ہو جس کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن طور پر کمی واقع ہو جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے پٹرلیم کمپنیوں خاص کر پی ایس او کو حکم دے دیا ہے کہ آئندہ پٹرول کی ترسیل آئل ٹینکرز کی بجائے ریلوے کے ذریعے کیا جائے ،اس سے مکمل طور پر پٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی واقع ہو جائے گی ،اس سے عوام کا فائدہ ہو گا اور دوسری طرف ریلوے کو بھی منافع ہو گا ۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل پر آنے والے اخراجات اگر کم ہو جائیں تو اس سے واضح طور پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فرق آئے گا ،بذریعہ آئل ٹینکر ز پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل سے ناصر اخراجات میں ہو تا ہے بلکہ اس سے آئے روز حادثات بھی پیش آتے رہے ہیں ،ان کا کہنا تھا ریلوے کے ذریعے نہ تو کسی ہڑتال کا سامنا کرنا پڑیگا اور نہ ہی کوئی حادثہ پیش آئے گا ۔


ای پیپر