سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق نیا انکشاف
30 مارچ 2019 (21:05) 2019-03-30

لاہور : میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق اہم انکشاف کرتے ہوئے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ دل کی بائیں شریان صحیح طور پر کام نہیں کر رہی ،ای سی جی میں بھی دل کی دھڑکن میں اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آیا ،ڈاکٹروں کے مطابق پیس میکر اور آئی سی ڈی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے ،لیکن ان سب سے قبل اگلے ہفتے ہولٹر اور ایکو بھی کروائی جائے گی ۔

سابق وزیراعظم کو شریف میڈیکل سٹی لایاگیا جہاں معالجین نے ان کے مختلف ٹیسٹ کئے۔ اس موقع پر ان کی ای سی جی بھی کی گئی۔ معالجین نے ای سی جی میں بے ترتیبی پائے جانے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قرار دیا کہ دل کی دھڑکن کی ترتیب میں اتارچڑھاو¿معمول کے مطابق نہ ہونا اچھی علامت نہیں۔ ڈاکٹروں نے دل کی دھڑکن کو ترتیب میں لانے کے لئے ’پیس میکر‘ اور ’آئی سی ڈی‘ کی تجویزدی ہے۔ ان مشینوں کے استعمال کا مقصد دل کی دھڑکن کو ایک حد سے نیچے جانے سے بچانا ہوتا ہے۔

اس موقع پر معالجین نے محمد نوازشریف کی آنکھوں اور آنکھوں کے اندرونی حصے کا بھی مشین کے ذریعے معائینہ کیا اور زیابیطس کے آنکھوں کے اندرونی حصوں پر اثرات کا جائزہ لیا۔ معالجین نے دل کی دھڑکن جانچنے کی جدید مشین کے ذریعے ’ہولٹر‘ اور ’ایکو‘ ٹیسٹ اگلے ہفتے کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ ہولٹر کے ذریعے دل کی دھڑکن کی چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے تک مسلسل نگرانی کی جاتی ہے۔ معالجین کے درمیان مریض میں پائی جانے والی علامات اور ان کے نتائج کے حوالے سے طویل صلاح مشورہ ہوا۔


ای پیپر