دبئی میں دنیا کے پہلے قرآن پارک کا افتتاح کردیا گیا
30 مارچ 2019 (20:30) 2019-03-30

دبئی : دبئی میں دنیا کے پہلے عظیم و شان قرآن پارک کا افتتاح کردیا گیا ، اس پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا گیا ہے، قرآن پاک کے کرشمے اور واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے الخوانیج کے علاقے میں قرآن پارک کے نام سے دنیا کے پہلے عظیم و شان پارک کھول دیا گیا، پارک میں قرآن کریم میں بیان کئے گئے معجزات اور تمام درختوں اور پودوں سے متعلق اگاہ کیا گیا ہے۔اس پارک میں عوام کے لئے داخلہ مفت رکھا گیا ہے، یہ پارک مختلف مذاہب اور ثقافتوں سے جڑے لوگوں کو اسلام کے بارے میں کافی آگاہی فراہم کرے گا۔اس پارک میں نہ صرف قرآن کریم میں بیان کئے گئے درختوں اور پودوں کو لگایا ہے بلکہ ایک ایئرکنڈیشنڈ غار بھی ہے، جس میں قرآن پاک کے کرشمے اور دیگر بیان کئے گئے واقعات سے متعلق آگاہی دی گئی ہے۔

پارک میں ایک ایڈمنسٹریشن بلاک کے علاوہ اسلامک گارڈن، بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص ایریاز، عمرہ کارنر، قرآن مجید کے معجزات کا اظہار کرتے مناظر، پہاڑیاں، صحرائی باغ، جھیل جبکہ دوڑ کے لیے شاندار ٹریک، سائیکلنگ ٹریک، ریتلا واکنگ ٹریک، اور واش رومز کی سہولت بھی موجود ہیں۔ دبئی میونسپلٹی نے اپنے ٹویٹر اکا ؤ نٹ پر اعلان کیا تھا قرآن پارک 29 مارچ کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا تاکہ قرآن کریم اور سنت میں بیان کردہ پارک کی بہت ساری سہولیات کا لطف اٹھاسکیں۔


ای پیپر