Image Source : Twitter

پاکستانی عازمین حج کیلئے بڑی خوشخبری
30 مارچ 2019 (19:32) 2019-03-30

اسلام آباد : روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت رواں سال حج پر 90 فیصد پاکستانی عازمین کی امیگریشن سعودی عرب کے بجائے پاکستان میں ہوگی۔

اس پیشرفت کے باعث رواں سال عازمین کو سعودی عرب کے ائیرپورٹس پر امیگریشن کیلئے گھنٹوں گھنٹوں انتظار کی زحمت سے نہیں گزرنا پڑے گا۔سعودی عرب نے پاکستان کو روڈ ٹو مکہ منصوبہ میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

معاملات طے کرنے کیلئے سعودی عرب کا اعلی سطح کا وفد یکم اپریل کو پاکستان پہنچے گا۔ سعودی وفد 14 ارکان پر مشتمل ہوگا جس کی سربراہی ڈی جی پاسپورٹ کریں گے ۔وفد اسلام آباد، لاہور، پشاور اور کراچی ایئرپورٹس کا دورہ کرے گا اور سہولیات کا جائزہ لے گا۔

وزارت مذہبی امور، وزارت خارجہ، وزارت داخلہ اور ایوی ایشن ڈویژن کے حکام سعودی وفد کی معاونت کریں گے۔


ای پیپر