Image Source : Twitter

دوسری شادی کرنے والوں کی اب ”خیر “نہیں
30 مارچ 2019 (19:26) 2019-03-30

لاہور: لاہور کی مقامی عدالت نے پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے پر شوہر کو 3ماہ کی قید سنا دی، بیوی نے شوہر کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی مقامی عدالت میں پہلی بیوی کی بغیر اجازت دوسری شادی کرنے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی ، درخواست گزار رابعہ نے مقف اختیار کیا اس کے شوہر نے اس کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کر لی۔

درخواست میں استدعا کی مسلم فیملی لارز آرڈیننس 1961کے تحت دوسری شادی کرنے پر میرے شوہر کیخلاف قانونی کاروائی کی جائے۔جس پر عدالت نے شعیب کو 3ماہ قید اور 5ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔


ای پیپر