مودی بریانی کھانے کیلئے پاکستان گئے تھے : پریانکا گاندھی
30 مارچ 2019 (18:27) 2019-03-30

ایودھیا : کانگریس کے صدر راہول گاندھی کی بہن پریانکا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی بریانی کھانے پاکستان گئے تھے۔

 ایودھیا میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے  پریانیکا گاندھی نے کہا کہ ابھی تک انہوں نے انتخابات لڑنے کا فیصلہ نہیں کیا اگر انہیں پارٹی میدان میں اتارے گی تو وہ ضرور انتخابات لڑیں گی۔نریندر مودی بریانی کھانے پاکستان گئے تھے ان کے پاکستان کے ساتھ خاص تعلقات رہے ہیں وہ اکثر ہمسائیہ ملک کیخلاف بیانات دیتے رہتے ہیں لیکن درحقیقت وہ اکثر پاکستانیوں کی میزبانی سے لطف اندوز ہو چکے ہیں۔ 

کانگریس کی رہنما کا مزید  کہنا تھا کہ نریندر مودی 2015 میں بریانی کھانے لاہور گئے تھے اور اب انہیں وہ بریانی یاد رکھنی چاہیے اور پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو یاد رکھنا چاہیے۔


ای پیپر