Image Source : Twitter

ٹرمپ نے بڑے اسلامی ملک کو خبردار کر دیا
30 مارچ 2019 (18:21) 2019-03-30

واشنگٹن:امریکہ نے ترکی کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے روس سے ایس 400میزائل سسٹم خرید لئے تو وہ اس پراقتصادی پابندیاں عائد کردے گا۔

بلومبرگ کے مطابق یہ بات امریکی حکام نے کہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ روس سے میزائل سسٹم کی خریداری پر امریکہ سخت اقدامات کرے گا۔ دوسری طرف ترکی نے امریکی دباو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا سودا طے پاچکا ہے۔ ترک وزیر خارجہ مولود چاوش اوغلو نے روس کے ساتھ ڈیل روکنے کے لیے امریکی کوششوں کی مذمت کرتے ہوئے دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ ترکی اپنے دفاع کے لیے روسی ساختہ ایس 400 میزائل سسٹم کی خریداری پر اب کاربند ہے۔

اوغلو نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ ڈیل کے جواب میں امریکی حکام کوششیں کر رہے ہیں کہ ایف35لڑکا طیاروں کی ترکی کو فروخت روک دی جائے۔ یہ کوشش بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ امریکی اہلکاروں کا موقف ہے کہ ترکی امریکی ساختہ جدید ترین لڑاکا طیارے اور روسی دفاعی نظام ایک ساتھ حاصل نہیں کرسکے گا۔


ای پیپر