Image Source : IndiaToday

 انڈین پریمیئر لیگ میں ایک اور انوکھا کارنامہ ، دنیا مذاق اُرانے لگی
30 مارچ 2019 (17:54) 2019-03-30

بنگلور:ناقص امپائرنگ سے انڈین پریمیئر لیگ ( آئی پی ایل )مذاق بننے لگی۔ممبئی انڈینز کیخلاف  منعقدہ میچ میں ناقص امپائرنگ پر بنگلور رائل چیلنجرز کے کپتان ویرات کوہلی نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ان کی ٹیم کو میچ کی آخری گیند پر مقابلہ جیتنے کیلیے 7 اور برابر کرنے کیلیے 6 رنز درکار تھے ،تاہم حریف بولر مالنگا کی آخری گیند پر ڈی ویلیئرز کوئی رن نہیں بناپائے تھے۔

ٹی وی ری پلے میں ظاہر ہوا کہ یہ گیند نوبال تھی لیکن فیلڈ امپائر ایس روی اس کو جان نہیں پائے، اگر وہ اس کو نوبال قرار دیتے تو نتیجہ بدل بھی سکتا تھا لیکن بنگلور کی ٹیم یہ مقابلہ 6 رنز سے ہارگئی۔اس معاملے پر ناکام سائیڈ کے کپتان کوہلی نے کہا کہ ہم آئی پی ایل کھیل رہے ہیں کوئی کلب کرکٹ نہیں، اس طرح کی غلطیاں کسی طور ایونٹ کے شایان شان نہیں۔

یہ انتہائی مضحکہ خیز بات ہے، امپائرز کو اپنی آنکھیں کھلی رکھنی چاہیے تھیں، یہ کوئی چھوٹی نو بال نہیں تھی اگر ہمیں اضافی گیند مل جاتی تو گیم یکسر مختلف بھی ہوسکتا تھا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ کیسے ہوا، امپائرز کو یہاں زیادہ چوکس اور مستعد ہونا چاہیے تھا۔

دوسری جانب فاتح ٹیم ممبئی انڈینز کی قیادت کرنے والے روہت شرما نے اس صورتحال پر ناخوشی کا اظہار کیا، انھوں نے شکوہ کیا کہ اس سے قبل ہمارے بولر جسپریت بمرا نے کی ایک گیند کو وائیڈ بھی قرار دیا گیا تھا جو کہ ہماری دانست میں نہیں تھی، پلیئرز اس معاملے میں خود کو بے بس خیال کرتے ہیں، بہرحال یہ تمام چیزیں مایوس کن ہے لیکن امید کرسکتے ہیں کہ اس غلطیوں کو دہرانے سے گریز کیا جائیگا۔


ای پیپر