خود وکیل ہوں اور وکلابرادری کے مسائل سے آگاہ ہوں: عثمان بزدار
30 مارچ 2019 (16:18) 2019-03-30

لاہور: وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ خود وکیل ہوں اوروکلا برادری کے مسائل سے آگاہ ہوں ، جس معاشرے میں انصاف نہ ہو وہ پیچھے رہ جاتا ہے۔

وزیراعلی پنجاب سے ڈسٹرکٹ بارملتان کے وفد نے ملاقات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل سے متعلق بات چیت کی۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات میں وکلا برادری کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ خود وکیل ہوں اور وکلابرادری کے مسائل سے آگاہ ہوں ، میں نے ملتان میں وکالت بھی کی ہے، آپ کے جائزمسائل حل کیے جائیں گے۔سرادر عثمان بزدار نے وکلا کے وفد سے ملاقات میں کہا کہ جس معاشرے میں انصاف نہ ہووہ پیچھے رہ جاتا ہے۔


ای پیپر