آصف زرداری اور نواز شریف کو نہیں چھوڑیں گے : عمران خان
30 مارچ 2019 (15:22) 2019-03-30

گھوٹکی /کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قومیں غریب نہیں ہوتیں بلکہ کرپشن ان کو غریب اور مقروض بناتی ہے۔ ماضی میں پاکستان کی ترقی کی رفتار کی مثالیں دی جاتی تھیں اور آج حالت یہ ہے کہ ہم پر تاریخی قرضے ہیں۔ 

گھوٹکی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں پہلے والے قرضے ادا کرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں اور حکومت پاکستان ہر روز قرضوں پر 6ارب روپے سود دے رہی ہے۔ میں نواز شریف اور آصف زرداری کو چیلنج کرتا ہوں وہ جو چاہیں کر لیں ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے ان کے پاس صرف اور صرف ایک ہی راستہ ہے کہ وہ عوام کا پیسہ واپس کر دیں ۔ 

مزید برآں وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت گورنرہا ؤ س میں اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے 162 ارب روپے کے کراچی پیکج کی منظوری دے دی، کراچی پیکج کے تحت شہر قائد میں 18 منصوبوں پر کام کیا جائے گا، پیکج میں سیوریج،ٹرانسپورٹ سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔


ای پیپر