ڈی آئی خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے پاس دھماکہ
30 مارچ 2018 (22:25) 2018-03-30

ڈی آئی خان :ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی گاڑی کے قریب دھماکے میں دو پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ہتھالا روڈ پر ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ڈی پی او کے اسکواڈ میں شامل گاڑی بھی متاثر ہوئی تاہم ڈاکٹر زاہد اللہ محفوظ رہے جب کہ زخمی پولیس اہلکاروں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

جاں بحق ہونے والے اہل کاروں کی شناخت فخر اللہ اور ملازم کے نام سے ہوئی ہے جب کہ گن مین زخمی ہے جسے طبی امداد دی جارہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شرپسندوں نے پولیس وین پر ریموٹ کنٹرول بم حملہ کیا، حملے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا اور جائے دھماکا سے ابتدائی شواہد اکٹھے کرلیے گئے۔


ای پیپر