جلیبی کا اصل وطن پاکستان نہیں ۔۔۔یہ مٹھائی کہاں کی ہے ؟جانئے دلچسپ خبر
30 مارچ 2018 (21:55)

لاہور : پاکستان میں مشہور و معروف شیریں میں سمجھی جانے والی جلیبی کے نام سے تو واقف ہونگے ۔جی ہاں آج ہم آپ کو بتائیں گے جلیبی سب سے پہلے کس ملک میں سویٹس کے طور پر متعارف کراوائی گئی ۔ پاکستان میں جلیبی کھانے والوں کی تعداد کچھ کم نہیں ۔دودھ کی دکانوں اور حلوائیوں کے پکوان میں سب سے بہتر سمجھے جانے والی سویٹ میں جلیبی ہی ہے ۔ جلیبی کے شوقین افراد یا تو اس کا مزا گرم دودھ میں ڈال کر لیتے ہیں یا ٹھنڈی ربڑی میں بھی اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔ جلیبی کا اصل وطن پاکستان یا بھارت نہیں بلکہ مغربی ایران ،شام ،لبنان وغیر ہ کے کسی علاقے کو قرار دیا جاتا ہے ۔


13ویں صدی عیسوی میں ایک معروف تاریخ داں نے مقامی پکوانوں کا ذکر اپنی تصنیف کتاب الاطبیخ میں کیا ہے ، اور اس میں جلیبی کو "زلابیا "تحریر کیا ہے اور اسکااصل وطن مغربی ایشیا یعنی موجودہ ترکی، مغربی ایران، شام ،لبنان وغیرہ کے کسی علاقے کو قرار دیا ہے ۔اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ یہ کن اجزا سے تیار کی جاتی ہے مگر اسکا ایک عالمگیر ذائقہ اپنے اندر ایک جادوئی کشش رکھتا ہے ۔عام طور پر بھارت اور پاکستان میں اسے گندم کے آٹے یا میدے سے تیار کیا جاتا ہے جبکہ دنیا کے دیگر خطوں میں اسے چاول کے آٹے، سوجی اور بیسن سے بھی تیار کیا جاتا ہے ۔


ای پیپر