آئندہ ہفتے زمین پر گرنے والی ناکارہ خلائی شٹل بارے اہم خبر آگئی
30 مارچ 2018 (21:02)

بیجنگ:چین کی پہلی خلائی لیبارٹری تیان گانگ ۔1فضاءمیں ہی جل سکتی ہے اور توقع ہے کہ زمین پر اس کے گرنے سے کوئی نقصان نہیں ہوگا۔اس لیے عوام کو اس کے فضاءمیں داخل ہونے اور زمین پر گرنے سے پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔یہ زمین پر گرتے ہوئے شہاب ثاقب کی طرح دیکھائی دے گی۔ اور اس سے ایک ہزار سے بیس ہزار تک شہاب ثاقب فی گھنٹہ کے حساب سے زمین پر گر سکتے ہیں۔

یہ بات چین کے سپیس انجینئرنگ آفس کے ایک مضمون میں بتائی گئی ہے۔مضمون میں بتایا گیا ہے کہ اس کے زمین پر گرنے سے زیادہ سے زیادہ ایک شخص اس کا شکار ہوسکتا ہے۔یہ خلائی لیبارٹری 31مارچ سے چار اپریل کے درمیان فضاءمیں داخل ہوسکتی ہے۔


ای پیپر