لڑکوں کو اغواکر کے زبردستی شادی کروانے کی عجیب و غریب روایت
30 مارچ 2018 (20:19)

پٹنہ:بھارتی ریاست بہار میں پکڑووا شادی عروج پر پہنچ گئی، لڑکوں کی کمی پر اغوا کر کے زبردستی شادی کروا دی جاتی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاست بہار میں پکڑووا شادی اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ پکڑووا شادی کا مطلب ہے کہ لڑکوں کا اغوا صرف شادی کے لئے کیا جاتا ہے اور پھر اغوا کنندہ کی اغوا کار اپنے خاندان کی کسی لڑکی سے بھی زبردستی شادی کروا دیتے ہیں چاہے اس کے بعد خاندانوں میں دشمنی ہی کیوں نہ پیدا ہو جائے۔

بہار میں لڑکیوں کی افزائش میں اضافہ اور لڑکوں کی تعداد کم ہو رہی ہے جس کی وجہ سے یہ عجیب و غریب شادیاں اپنے عروج پر ہیں۔ بہار میں والدین لڑکی کی شادی کرانے کے لیے اتنے پریشان ہیں کہ وہ ایک لڑکے کو اغوا کرکے اس سے زبردستی شادی کرا دیتے ہیں۔ اس طرح کی شادی کو بِہار میں 'پکڑووا' شادی کہتے ہیں۔


ای پیپر