امریکہ نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کر دیا
30 مارچ 2018 (19:30)

ورجینیا:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام سے اپنی افواج واپس بلانے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے شام میں داعش کو شکست دے کر اپنا کام مکمل کرلیا ہے۔


ایک بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ہیدر نوئرٹ نے امریکی صدر کی جانب سے یہ اعلان کیا ہے کہ صدرنے شام سے فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ فوجی کب وطن واپس پہنچیں گی اس بارے میں بھی جلد اعلان کیا جائیگا ۔


ترجمان نے مزید کہا کہ شام میں امریکی افواج کا کام داعش کو شکست دینا تھا۔ فوج نے یہ کام بخوبی سرانجام دے دیا ہے۔ فوجی جوان جلد اپنی سرزمین پر واپس پہنچ جائیں گے۔


ای پیپر