لاہور یوں کی آواز ”لاہور رنگ “کی نشریات کا آغاز کر دیا گیا
30 مارچ 2018 (17:51)

لاہور : لاہور یوں کے اپنے چینل لاہور رنگ کی افتتاحی تقریب میں معروف شخصیات کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ چیئرمین نئی بات  گروپ  چوہدری عبدالرحمن نے معروف شخصیات کے ساتھ مل کر کیک کاٹا ۔


 ملک کی معروف شخصیات جن میں سیاسی و سماجی افراد نے بھرپور شرکت کی ۔ہر گلی ہر کوچہ ،ہر نگر لاہور رنگ بکھیرے گا اپنے رنگ ، لاہور رنگ کی تقریب بھرپور انداز میں جاری رہی جس میں سپورٹس ،شوبز کی معروف شخصیات نے شرکت کی اور لاہور رنگ کے سنگ رنگ جمائے ۔نئی بات گروپ کے  چیئرمین چوہدری عبد الرحمن کیساتھ سینئر رپورٹر میاں نوید نے لاہور رنگ کا کیک کاٹا ۔

ملک کی معروف شخصیات نے لاہور رنگ کی افتتاحی تقریب پر مبارکبادی پیغامات دئیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے لاہور رنگ کے آغاز پر مبارکبادی پیغام دیا ۔ملک کی سیاسی و سماجی شخصیات جن میں سپیکر پنجاب اسمبلی ،پی ٹی آئی کی اہم شخصیت چوہدری محمد سرور،  سراج الحق ،چیئرمین پی سی بی ،بلال یاسین ،معروف ہدایتکار سید نور ،وفاقی وزیر سعد رفیق،آئی جی جیل خانہ جات ،سماجی شخصیت جگنو محسن ،نعت خواں مرغوب احمد حمدانی ،حافظ اویس رضا قادری ،خواجہ احمد حسان نے مبارکباد پیش کی اور لاہور رنگ کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔

لاہور رنگ بنے گا لاہوریوں کی آواز 


ای پیپر