یونان سے ڈی پورٹ ہونیوالے4 پاکستانی ایئر پورٹ سے گرفتار

30 مارچ 2018 (17:22)

لاہور: ایف آئی اے نے یونان سے بے دخل کئے گئے 4 پاکستانیوں کو ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق غیر قانونی طور پر یورپ جانے والے 4 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کرکے لاہور ایئر پورٹ لایا گیا جہاں ایف آئی اے حکام نے انہیں گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق یونان سے بے دخل کئے گئے چاروں پاکستانی براستہ ایران، ترکی سے یونان گئے تھے، جہاں وہ پکڑے گئے، چاروں افراد سے تفتیش کی جارہی ہے تاکہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کے گرد قانون کا گھیرا تنگ کیا جاسکے۔

مزیدخبریں