کرکٹ شائقین کیلئے بڑی خوشخبر ی ۔۔۔پا ک بھارت کرکٹ سیریز بارے اہم خبر
30 مارچ 2018 (16:40)

لاہور:پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریا نے کہا ہے کہ پاک بھارت کرکٹ کے حوالے سے دونوں ملکوں کے بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے اور امید ہے کرکٹ کے لیے حالات جلد سازگار ہوجائیں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اجے بساریہ نے کہا کہ دونوں ممالک کے شہری کرکٹ کی بحالی چاہتے ہیں۔ دونوں اطراف کے حالات ساز گار ہوتے ہی کرکٹ بھی بحال ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچز اور دوروں کا فیصلہ پاکستان اور بھارت کے بورڈز نے کرنا ہے اور اس حوالے سے دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت میں کرکٹ یکساں مقبول ہے، امید ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلوں کے فروغ کا وقت آئے گا، اور کرکٹ کے لئے بھی حالات سازگار ہو جائیں گے۔صحافی کے سوال پر کہ حالات سازگار نہیں ہوں گے تو دونوں ممالک آگے کیسے بڑھیں گے، اجے بساریا نے کہا کہ آپ کا مطلب ہے پہلے کرکٹ کھیلا جائے، مشورہ اچھا ہے، میں نے نوٹ کرلیا۔


ای پیپر