عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
30 مارچ 2018 (12:43) 2018-03-30

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی ۔سپریم کورٹ نے عمران خان کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے جس کی سماعت چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 4 اپریل سے کرے گا۔


ای پیپر