پی آئی اے کو بڑا جھٹکا ،بڑی پابندی عائد
30 جون 2020 (22:47) 2020-06-30

اسلام آباد :یورپین یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ( پی آئی اے) کے یورپی ممالک کے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے عارضی طور پر معطل کردیا۔

پی آئی اے کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس کا اطلاق یکم جولائی 2020 کو رات بجے سے ہوگا، پی آئی اے کے بیان کے مطابق اس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی۔

قومی ایئرلائین کا کہنا ہے کہ یورپی یونین ایئرسیفٹی ایجنسی کے اس فیصلے کے نتیجے میں پی آئی اے یورپ کی تمام پروازیں عارضی مدت کے لیے منسوخ کررہا ہے۔


ای پیپر