عمران خان واحد آپشن کے جواب میں بلاول کا دلچسپ ٹوئٹ
30 جون 2020 (20:55) 2020-06-30

کراچی : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بدھ کی شام سوا چار بجے بلاول ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چا ئیے، بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے،اس حکومت کو اب جانا ہوگا۔

منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ وہ آج منگل کی شام سوا چار بجے انشا اللہ بلاول ہائوس لاہور میں پریس کانفرنس کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں پاکستان کیلئے وزیراعظم چاہئیے، بدقسمتی سے ہمارے پاس ایک پی ٹی آئی کا وزیراعظم ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ عمران خان خود کو واحد آپشن قرار دے رہے ہیں،پاکستان کے عوام کو عمران خان کے علاوہ کوئی بھی منظور ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس حکومت کو اب جانا ہوگا۔


ای پیپر