سرفراز احمد کا پاکستانی معروف اداکارہ مہوش حیات سے متعلق اہم انکشاف
30 جون 2020 (18:22) 2020-06-30

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اداکارائوں اور کھلاڑیوں سے متعلق اپنی پسند بتا کر سب ہی کو حیران کر دیا ہے ,حال ہی میں سرفراز نے ایک بھارتی ویب سائٹ کو انٹرویو کے دوران سوالوں کے دلچسپ جوابات دیئے ہیں۔

انٹرویو کے دوران سرفراز احمد سے پاکستان شوبز انڈسٹری کی دو اداکاراوں مہوش حیات اور عائزہ خان میں سے کسی ایک اداکارہ کو منتخب کرنے کا کہا گیا جس پر سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انہیں مہوش حیات زیادہ پسند ہیں ۔بھارتی میزبان آنیش سجن کی جانب سے سرفراز احمد سے پوچھا گیا کہ بھارتی انڈسڑی میں سے کس اداکارہ کو زیادہ پسند کرتے ہیں، کترینہ کیف یا دپیکا پڈوکون ؟جس کا جواب دیتے ہوئے سرفراز احمد کا دپیکا پڈوکون پر کترینہ کیف کو فوقیت دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کترینہ کیف کو ان کے کیریئر کے اغاز سے ہی پسند کرتے ہیں۔

بھارتی کھلاڑی ویرات کوہلی سے متعلق سوال پرجواب دیتے ہوئے سرفراز کا کہنا تھا کہ ’ویرات کوہلی دنیا کا سب سے بہترین بلے باز ہے ، اسٹیو اسمتھ ، کین ولیمسن ، ڈیوڈ وارنر ، جو روٹ اور روہت شرما بھی اچھے کھلاڑی ہیں مگر ویرات ان سب سے بہتر ہے ۔‘انٹرویو کے دوران سرفراز احمد کا پاکستان اور بھارتی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’ یقیناً پاکستانی اور بھارتی شائقین کرکٹ کے لیے بہت جذبات رکھتے ہیں اور انہیں اس کھیل سے بہت پیار ہے ، انہوں نے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں کے درمیان بہترین دوستی دیکھ رکھی ہے ۔


ای پیپر