file photo

چین نے ہانگ کانگ سے متعلق سیکیورٹی قانون منظور کر لیا
30 جون 2020 (16:27) 2020-06-30

بیجنگ: چین نے امریکا اور یورپی ملکوں کی شدید مخالفت کے باوجود ہانگ کانگ سے متعلق سیکیورٹی قانون منظور کر لیا ہے۔

چین کی پارلیمنٹ نے ہانگ کانگ کے لیے اس سیکیورٹی قانون کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے۔ چین نے رواں ماہ مسودہ قانون کی بعض شقیں جاری کی تھیں جس کے مطابق ہانگ کانگ کے موجودہ قوانین کو ختم کرنا اور اس کی تشریح کا اختیار چین کی پارلیمنٹ کی اعلیٰ کمیٹی کے پاس ہو گا۔

چین کا کہنا ہے کہ ہانگ ہانگ میں گزشتہ برس شروع ہونے والے پرتشدد احتجاج کے بعد سیکیورٹی قانون کی ضرورت پیش آئی ہے جس کا مقصد دہشت گردی، بغاوت، علیحدگی پسندی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ ملی بھگت جیسے اقدامات سے نمٹنا ہے۔


ای پیپر