file photo

دنیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 5 لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز
30 جون 2020 (11:09) 2020-06-30

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 5 لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ایک کروڑ چار لاکھ آٹھ ہزار سے زائد افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے، کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56 لاکھ 64 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مزید 131 افراد ہلاک جس کے بعد مجموعی ہلاکتوں کی تعداد ایک لاکھ 28 ہزار سے بڑھ گئی۔ برازیل، امریکہ کے بعد 13 لاکھ سے زائد کورونا کیسز والا دوسرا ملک بن گیا ہے جہاں اموات کی تعداد 58 ہزار تین سو سے زائد ہو گئی۔

روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 41 ہزار سے بڑھ گئی، برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 43 ہزار 5 سو سے تجاوز کرگئی۔ اٹلی میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34 ہزار سات سو سے زائد ہوگئی، اسپین میں ہلاکتوں کی تعداد 28 ہزار تین سو جبکہ پیرو میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی ہے۔


ای پیپر