زمبابوے کا دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا
کیپشن:   file photo
30 جون 2020 (10:48) 2020-06-30

سڈنی: کورونا وائرس کے باعث اگست میں شیڈول زمبابوے کا دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا گیا۔

زمبابوے کو 9 سے 15 اگست کے دوران آسٹریلیا سے 3 ون ڈے کھیلنا تھے، کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ سیریز کے التوا میں بائیو سیکیور ماحول کی فراہمی اور متعدد معاملات پر غور کیا گیا ہے۔ زمبابوے سے سیریز ملتوی ہونے کے بعد آسٹریلیا ستمبر میں انگلینڈ سے سیریز کیلئے پُر امید ہے۔


ای پیپر