file photo

ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی
30 جون 2020 (10:42) 2020-06-30

لاہور: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے، اموات کی تعداد 4 ہزار 304 ہوگئی، مزید 2 ہزار 846 افراد وائرس کا شکار ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 9 ہزار 337 تک جا پہنچی ہے۔

سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 81 ہزار 985 ہے، پنجاب میں 75501 اور خیبرپختونخواہ میں 26115 مریض ہیں، اسلام آباد میں 12775 اور بلوچستان میں 10426 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔ گلگت بلتستان میں 1470 اور آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1065 ہے۔

ملک بھر میں 98 ہزار 503 مریض کورونا وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں۔


ای پیپر