پنجاب میں بارش کی آنکھ مچولی جاری
30 جون 2018 (23:07) 2018-06-30

لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں منگل کی رات سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور، فیصل آباد اور گردو نواح میں رات بھر تیز بارش ہوتی رہی، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ کر گئے اور بجلی غائب ہو گئی۔ قصور، پاک پتن، میاں چنوں، اوکاڑہ، شورکوٹ میں بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ساہیوال، بہاولپور، مالاکنڈ اور ہزارہ میں بعض جگہوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارچ نے بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی کی کلی کھول دی ہے۔

مختلف علاقوں میں گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ جبکہ مختلف حادثات بھی پیش آئے۔ساہیوال میں بارش کے باعث نواحی گاؤن میں چار مکانوں کی چھتیں گر گئیں۔ چنیوٹ میں بھی بارش کے باعث گھر کی چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے ہیں۔


ای پیپر