امریکہ میں پالتو کتے کو بچاتے 42 سالہ شخص آبشارسے گر کر ہلاک
30 جون 2018 (22:30) 2018-06-30

کو لمبیا:امریکی ریاست سائوتھ کیرولینا میں کتے کو بچاتے ہوئے 42سالہ شخص 150فٹ بلند آبشار سے نیچے گر کر ہلاک ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق 42سالہ ایک شخص اپنے کتے کو بچاتے ہوئے 150فٹ کے آبشار سے نیچے گر گیا اور پتھر سے سر ٹکرانے سے مر گیا۔ وہ اور اسکی اہلیہ رینبو فالز دیکھنے آئے تھے کہ اچانک انکے کتے نے نیچے جمپ لگادی۔

کتے کو بچانے کیلئے مالک نے کوششیں شروع کردیں اور اسی دوران پاں پھسلنے سے وہ نیچے جاگرا۔ امدادی ٹیموں کو طلب کیا جنہوں نے پہاڑی پر اس کی پھنسی ہوئی لاش نکال لی۔


ای پیپر