مریم نواز کو این اے 125 سے انتخاب لڑنا چاہیے تھا : یاسمین راشد
30 جون 2018 (18:31) 2018-06-30

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ مریم نواز کو این اے 125سے انتخاب لڑنا چاہیے تھا ، مریم نواز کو 127سے بھی نہیں چھوڑیں گے، خیبرپختونخوا کے حوالے سے ساری رپورٹس مثبت آرہی ہیں، الیکشن میں تحریک انصاف کی فتح یقینی ہے۔

تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد نے انتخابی مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو این اے 125سے انتخاب لڑنا چاہیے تھا ، مریم نواز کو حلقہ این اے 127سے بھی نہیں چھوڑیں گے، خیبرپختونخوا کے حوالے سے ساری رپورٹس مثبت آرہی ہیں۔

سروے کے مطابق بھی 70سے 80فیصد جیت کی شرح ہے، ضمنی الیکشن اور نیشنل الیکشن کے ڈائنا مکس مختلف ہوتے ہیں، الیکشن میں ترکی انصاف کی فتح یقینی ہے۔


ای پیپر