Source : Yahoo

چوہدری نثار کو جیپ کا انتخابی نشان مل گیا
30 جون 2018 (17:22) 2018-06-30

اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار جیپ کے انتخابی نشان کے ساتھ انتخاب لڑیں گے۔ چوہدری نثار کو صوبائی اسمبلی کے لیے راولپنڈی کے حلقے پی پی 12 سے جیپ کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ریٹرننگ افسر نجیب اللہ نے چوہدری نثار کے لیے جیپ کے انتخابی نشان کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار نے مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار کرنے اور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کو جیپ کے انتخابی نشان کے 'لیے درخواست دی تھی۔


ای پیپر