Source : Yahoo

شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے الزامات مسترد کردیئے
30 جون 2018 (16:59) 2018-06-30

لاہور: مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف نے ریحام خان سے رابطوں کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہاہے کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام سے ملا، عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگائے لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے۔

نجی ٹی وی کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے ریحام خان سے رابطوں کے تمام الزامات مسترد کردیئے۔انہوں نے کہا کہ زندگی میں صرف ایک بار ریحام خان سے ملا، اس کے بعد ان سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اگر ریحام کی کتاب لکھوانے کے پیچھے میری سپورٹ ثابت ہو جائے، یا اگر میں نے ایک دھیلہ بھی بلواسطہ یا بلاواسطہ خرچ کیا ہوتو میں ذمہ دار ہوں۔

(ن)لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مجھ پر کرپشن کے کئی الزامات لگائے لیکن ثابت ایک بھی نہ کرسکے۔


ای پیپر