لاہور میں خطرناک بیماری رپورٹ،فوری احتیاط کریں
30 جولائی 2020 (20:22) 2020-07-30

لاہور ـ:لاہورمیں موسم کی تبدیلی کےساتھ ہی ڈائیریا (اسہال) تیزی سے پھیلنے لگا ہے اور سرکاری اسپتالوں میں ڈائیریا کے ایک ہزار مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق ڈائیریا کے مریضوں میں بچوں کی تعداد زیادہ ہے اور اب تک ڈائیریا کے مرض میں مبتلا 600 بچے مختلف اسپتالوں میں لائےگئے ہیں،انچارج چلڈرن اسپتال ڈاکٹر ناصر راناکے مطابق صرف چلڈرن اسپتال کی ایمرجنسی میں ڈائیریا میں مبتلا 400 بچے لائے گئے ہیں۔

ڈاکٹر ناصر رانا کا کہنا ہے کہ ڈائیریا سے بچنے کے لیے بچوں کی صفائی کاخاص خیال رکھیں، پینے کے لیے ابلا ہوا پانی استعمال کریں اور روزانہ تازہ کھانا کھائیں۔


ای پیپر