اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربات کروں گا:بلاول بھٹو
30 جولائی 2020 (18:29) 2020-07-30

کراچی : بلاول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن کی اے پی سی میں اسپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پربات کروں گا۔ آج اسپیکرکےکردارنےہمارےموقف کی تائیدکردی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ حکومت چاہتی تھی کہ اپوزیشن ان بلزپربات نہ کرے۔ ہم کوشش کریں گےاپوزیشن جماعتیں ایک پیج پرآجائیں۔ایک غیرمتنازع بل کوبھی متنازع بنادیاگیا۔ یہ لوگ ایف اےٹی ایف کواستعمال کرکےاپنےآپ کوآمرانہ طاقت دےرہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ واضح کرنا چاہتاہوں نیب آرڈیننس پی ٹی آئی لے کرآئی ہے۔ حکومت نےآج جوکیاوہ سمجھ سےبالاترہے۔ حکومتی دھمکیوں اورپروپیگنڈےسےاپنےحقوق سےدستبردارنہیں ہوں گے۔

بلاول نے کہا کہ حکومت نے بی آرٹی، مالم جبہ، چینی اورگندم اسکینڈل پراین آراودیا۔ شہزاداکبرنے 2 سال بعد اپنی جائیداد ظاہرکی۔ہم پرجوالزامات لگائےگئے ہم سامناکررہے ہیں لیکن آپ اسٹے آرڈرکے پیچھے چھپے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنے مشیروں کی کرپشن کا تحفظ کررہےہیں۔عمران خان نےخودسب سےزیادہ ایمنسٹی لی ہے۔ این آراوکا شورمچاکراصل این آراوکوچھپایاجارہاہے۔


ای پیپر