file photo

خطبہ حج دیدیا گیا، اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں بھی مانگ لی گئیں
30 جولائی 2020 (15:19) 2020-07-30

مکہ مکرمہ: مسجد نمرہ سے خطبہ حج دے دیا گیا، اللہ کے حضور گڑگڑا کر دعائیں اور اشک بار آنکھوں سے دل کی مرادیں مانگ لی گئیں۔

علامہ عبداللہ بن سلیمان نے خطبہ میں کورونا کی وبا سے امت مسلمہ سمیت سارے عالم کے لیے اللہ سے پناہ مانگی، اس سے نجات حاصل کرنے کی بھی درخواست پیش کر دی۔ انہوں نے مسلمانوں کو اتحاد اور اتفاق قائم کرنے کی ہدایت کی اور نبی کریم ﷺ کے بتائے ہوئے اصولوں پر عمل کرکے بہترین زندگی گزارنے کا درس دیا۔

علامہ عبداللہ بن سلیمان کا کہنا تھا بے شک اس زندگی میں مشکلات بھی ہیں، صبر کا حکم دیا گیا ہے، عبادت سے ہی مصیبتوں سے چھٹکارا ملتا ہے، مسلمان ہر طرح کی بدعت اور خرافات سے دور رہیں۔

خطبہ حج کو اردو سمیت دس زبانوں کے ترجمے کے ساتھ براہ راست پیش کیا گیا۔


ای پیپر