حکومت نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے، مولانا عبدالغفور حیدری
کیپشن:   file photo
30 جولائی 2020 (14:10) 2020-07-30

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری کی سینٹ سے انسدداد دہشت گردی ایکٹ کی منظوری پر کڑی تنقید، بولے حکومت نے بھارت کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے۔

تبدیلی سرکار کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ کے جوانوں نے بھارتی جہاز گرائے، لیکن حکومت نے دشمن کے پائلٹ کو دو دن میں واپس بھیج دیا، اب کلبھوشن کے معاملے پر بھی حکومت سہمی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

چینی آٹا بحران پر گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ چینی اور آٹا چور زباں زد عام ہے، لیکن احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے، وزیر اعظم تو کہتے تھے چینی چوروں کو کڑی سزا دیں گے۔


ای پیپر