file photo

ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں نیٹ فلکس کا نیا ریکارڈ
30 جولائی 2020 (13:36) 2020-07-30

نیویارک: ویڈیو اسٹریمنگ کمپنی نیٹ فلکس نے ٹیلی وژن کے آسکرز سمجھے جانے والے ایمی ایوارڈز کی نامزدگیوں میں 'ایچ بی او 'کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

72 ویں ایمی ایوارڈز کیلئے نیٹ فلکس نے مختلف شعبوں میں 160 نامزدگیاں حاصل کرلی ہیں ، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ سابقہ ریکارڈ 'ایچ بی او 'کا تھا جس نے 107 نامزدگیاں حاصل کی ہیں۔

ایوارڈز کا اعلان 20 ستمبر کو ایک تقریب میں کیا جائے گا۔ اس بارے میں ابھی تفصیلات نہیں جاری کی گئیں کہ کورونا کی وبا کے موسم میں یہ تقریب کیسے منعقد ہوگی۔


ای پیپر