file photo

حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کر لیا
30 جولائی 2020 (11:25) 2020-07-30

اسلام آباد: بکرا عید پر حکومت نے عوام کی قربانی کر دی، پٹرول کی بڑھتی قیمت نے مہنگائی کو اور آگ لگا دی، یکم اگست سے پٹرولیم مصنوعات ساڑھے 9 روپے تک مہنگی کرنے کی تجویز، اوگرا نے سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول 7 روپے فی لٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 50 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 6 روپے فی لٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔ جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 6 روپے اضافہ کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔

حکومت نے گزشتہ ماہ بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اچانک 26 روپے کا ریکارڈ اضافہ کیا تھا، نئی قیمتوں کا نفاذ یکم جولائی کے بجائے 27 جون رات 12 بجے ہی کر دیا گیا تھا۔


ای پیپر