file photo

ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کا احتجاج
30 جولائی 2020 (11:13) 2020-07-30

اسلام آباد: بھارت کنٹرول لائن پر اشتعال انگیزی سے باز نہ آیا، رکھ چکری سیکٹر میں شہری آبادی پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دو خواتین سمیت تین شہری شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج نے جوابی فائرنگ میں دشمن کی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد کنٹرول لائن کے اس پار خاموشی چھا گئی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق زخمیوں کا تعلق اکھوڑی کے علاقے سے ہے۔ ایل او سی پر بھارت کی اشتعال انگیزی پر پاکستان کا سفارتی سطح پر بھی بھرپور ردعمل، سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کرلیا گیا، حکومت پاکستان کی طرف سے شدید احتجاج۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، 28 جولائی کو بھارتی فورسز کی ایل او سی پر فائرنگ سے تین شہری شدید زخمی ہوئے تھے۔


ای پیپر