file photo

مکہ مکرمہ میں مناسک حج جاری، فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھیں
30 جولائی 2020 (10:54) 2020-07-30

ریاض: مکہ مکرمہ میں مناسک حج جاری، فضائیں لبیک اللھم لبیک کی صداؤں سے گونج اٹھیں، نماز فجر کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام میدان عرفات کی طرف رواں دواں، عازمین حج ظہر اور عصر کی نمازیں اکھٹی ادا کریں گے، مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیا جائے گا، خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 10 مختلف زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ کورونا کے باعث اس بار 160 ملکوں سے تعلق رکھنے والے محدود عازمین فریضہ حج ادا کر رہے ہیں۔ محدود تعداد میں ستر فیصد غیر ملکی اور تیس فیصد سعودی باشندے شامل ہیں۔

سالانہ معمول کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا۔ اس دوران تمام احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ غلاف کعبہ کی تبدیلی کا کام بارش کے دوران بھی جاری رہا۔


ای پیپر