آنے والے وقت میں مہنگائی میں اضافہ ہوگا:اسد عمر
30 جولائی 2019 (23:45) 2019-07-30

اسلام آباد :اسدعمر نے مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک ساتھ اچھی اور بُری دونوںخبریں سنا دیں، اسد عمر کا کہنا تھا کہ اگلے چار ماہ میں مہنگائی مزید بڑھے گی لیکن اس مشکل وقت کے اثرات پانچ سے چھ ماہ بعد عوام کو ملنا شروع ہو جائینگے ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اسد عمر نے ایک دفعہ پھر عوام کو انتہائی اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے اپنی سمت تبدیل نہیں کی بلکہ وہ راستہ اپنایا ہوا ہے جس کا وعدہ عوام کیساتھ کیا تھا ،ملک میں بہت سی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں ،مشکل وقت ضرور ہے لیکن جلد ٹل جائے گا ۔

اسد عمر نے مزید بتایا کہ شبر زیدی پر بہت بڑی ذمہ داری ہے ، امیدہے کہ شبر زیدی اور حفیظ شیخ ریونیو کاہدف حاصل کر لیں گے، وہ ریونیو کاحدف حاصل کرنے کیلئے بہت کوشش کررہے ہیں،پالیسیوں میں استحکام اور ملکی معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے کچھ فیصلے سخت کیے گئے ہیں لیکن پانچ سے چھ ماہ بعد عوام کو صبر کا پھل ملنا شروع ہو جائیگا ۔


ای پیپر